تلنگانہ کابینہ نے عامر علی خان اور کودنڈارام کو دوبارہ گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی نامزد کرنے کی سفارش کردی

حیدرآباد (دکن فائلز) آج تلنگانہ کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک بار پھر تلنگانہ جنا سمیتی کے لیڈر پروفیسر کودنڈارام اور اردو روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر عامر علی خان کو گورنر کوٹہ کے تحت دوبارہ بطور ایم ایل سی نامزد کرنے کی قرارداد کو منظور دے دی۔

کابینہ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ان دونوں کی نامزدگی کو منسوخ کرنے کے بعد آج تازہ طورپر دونوں رہنماؤں کی نامزدگی کو دوبارہ منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بی آر ایس رہنماؤں نے سابق حکومت میں ان کی قانون ساز کونسل کےلئے نامزدگی کو گورنر کی جانب سے مسترد کئے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے گورنر کے فیصلہ کو غلط بتاتے ہوئے موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی نامزدگی کو منسوخ کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں