نئے راشن کارڈ کی اجرائی پر تلنگانہ حکومت کا اہم فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے آج ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے نئے راشن کارڈ کی اجرائی کو منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آج تلنگانہ کابینہ کا سکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے راشن کارڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ ریاست میں 4.5 لاکھ اندرما مکانات کے لیے 22,500 کروڑ روپے مختص کرنے کو بھی منظوری دی گئی۔ وہیں کابینی اجلاس میں خواتین کے لیے بلاسود قرض اسکیم کی تجدید، کالیشورم کے خلاف عدالتی انکوائری اور رعیتو بھروسہ میں تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں