ہاپوڑ موب لنچنگ معاملہ میں 10 مجرمین کو عمر قید کی سزا، گاوکشی کے شبہ میں بھیڑ نے قاسم کا قتل کردیا تھا

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے ہاپوڑ میں تقریباً 6 سال قبل گائے کے نام پر پیش آئے موب لنچنگ واقعہ میں عدالت نے 10 ملزمین کو قصوروار قرار دے دیا۔ ہاپور کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ماب لنچنگ کے ذمہ دار 10 قصورواروں کو عمر قید کی سزا کے علاوہ ہر مجرم پر 59 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ 2018 میں گاوکشی کے شبہ میں ایک خونخوار بھیڑ نے 45 سالہ مسلم شخص قاسم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ماب لنچنگ واقعہ میں قاسم جاں ہحق ہوگئے تھے۔ اس واقعہ میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا تھا۔

ماب لنچنگ واقعہ پر سپریم کورٹ نے پولیس کو غیرجانبدارانہ جانچ کا حکم دیا تھا۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کی مداخلت سے ہی کیس کی تحقیقات درست سمت میں کی گئی اور قصورواروں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں