مختار انصاری کو 23 سال پرانے ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے وارانسی کی ایک خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے آج گینگسٹر سے سیاستداں بنے مختار انصاری کو 34 سال پرانے جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں عمر قید کی سزا سنائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز عدالت نے مختار انصاری کو مجرم قرار دیا تھا تاہم آج کیس میں سزا سنائی گئی۔

انصاری کے خلاف دسمبر 1990 میں غازی پور ضلع کے محمد آباد پولیس اسٹیشن میں آرمس ایکٹ کی دفعات کے ساتھ آئی پی سی کی دفعہ 467 (جعل سازی)، 468 (دھوکہ دہی کے مقصد سے جعل سازی) اور 120B (مجرمانہ سازش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل کے مطابق، انصاری نے بندہ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شام ہوئے۔ وہ فی الحال جیل میں قید ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انصاری کے خلاف اتر پردیش، پنجاب، نئی دہلی اور دیگر ریاستوں میں تقریباً 60 مقدمات زیر التوا ہیں۔ انصاری کو اب تک کم از کم سات مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں