حیدرآباد: طلبا کو گانجہ چاکلیٹ فروخت کرنے والا گروہ کا پردہ فاش، تین گرفتار، بڑی مقدار میں نشہ آور اشیا ضبط

حیدرآباد (دکن فائلز) سائبرآباد پولیس نے حیدرآباد میں گانجہ چاکلیٹ کی بڑی مقدار ضبط کی ہے۔ اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ بہار سے تعلق رکھنے والا شیبو کمار کرانہ شاپ کی آڑ میں گانجہ چاکلیٹ فروخت کر رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شیبو کمار طلبا اور مزدوروں کو یہ نشہ آور چاکلیٹ بڑی مقدار میں فروخت کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیتارام اور چندر شیکھر کو گانجہ چاکلیٹ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ یہ تینوں گانجہ چاکلیٹ بہار اور اترپردیش سے یہاں لاکر فروخت کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے گانجہ چاکلیٹ کے 250 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق چاچو پلی میں بھی ممنوعہ سگریٹ فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سگریٹ کے 114 پیکٹ ضبط کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں