فحش مواد پر مبنی 18 او ٹی ٹی، 19 ویب سائٹس اور 10 ایپس پر حکومت نے پابندی عائد کردی

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی حکومت نے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور 19 ویب سائٹس پر پابندی لگا دی ہے جو بے ہودہ اور فحش مواد کو فروغ دے رہے تھے۔ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا کہ 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمس، 19 ویب سائٹس، 10 ایپس کے علاوہ 57 سوشل میڈیا ہینڈل کو بلاک کردیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق متعلقہ پلیٹ فارم فحش مواد کو فروغ دے رہے تھے۔

حکومت کا یہ بھی ماننا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس اور ویب سائٹس خواتین کی شبیہ خراب کرنے والے مواد دکھا رہے تھے۔ حکومت ہند کے مطابق ان سبھی پلیٹ فارمس نے آئی ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ علاوہ ازیں یہ آن لائن پلیٹ فارمس انڈین پینل کوڈ کی بھی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ وزارت نے بتایا کہ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کے تحت مختلف وزارتوں، محکموں، میڈیا، تفریحی شعبہ، خواتین و بچوں کے حقوق سے متعلق ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد لیا گیا جبکہ یہ پابندی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعات کے تحت لگائی گئی ہے۔

ممنوعہ OTT پلیٹ فارم میں Dreams Films, Woovi, Yasma, Uncut Adda, Try Flix, X Prime, Neon X VIP, Besharams, Hunters, Rabbit, Xtramood, Nuplix, Mood X, MozPlix, Hot Shots VIP, Fugi, Chikooflix, Prime Play there شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں