وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، بی جے پی کے سینئر لیڈر جتیندر ریڈی کے گھر پہنچ گئے

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی آج بی جے پی کے سینئر لیڈر جتیندر ریڈی کے گھر پہنچ گئے اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ جتیندر ریڈی کچھ دنوں سے پارٹی سے ناراض چل رہے تھے جبکہ انہیں لوک سبھا انتخابات کےلئے محبوبنگر سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ یہاں سے سابق وزیر ڈی کے ارونا کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا۔

ریونت ریڈی نے آج وزیر پی سرینواس ریڈی اور ایم ایل سی پٹنم مہیندر ریڈی کے ساتھ ملکر جتیندر ریڈی کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور انہیں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں