’ون نیشن ون الیکشن، ہندوستانی وفاقیت کےلئے موت کی گھنٹی‘: اسدالدین اویسی کا سخت ردعمل

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کا ’ون نیشن ون الیکشن پر زور دینا ہندوستانی وفاقیت کے لیے موت کی گھنٹی ثابت ہوگا‘۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ ہندوستان کو ’ایک جماعتی ریاست‘ میں تبدیل کردے گا۔

اسدالدین اویسی نے آج ٹوئٹ کیا کہ ’متواتر انتخابات سے حکومتیں متحرک رہتی ہیں جبکہ ون نیشن ون الیکشن سے آئینی مسائل پیدا ہوں گے۔ سب سے بری بات یہ ہے کہ حکومتوں کو مزید پانچ سال تک عوام کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ہندوستانی وفاقیت کے لیے موت کی گھنٹی ہوگی۔ یہ ہندوستان کو ایک پارٹی کی ریاست میں تبدیل کر دے گا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں