حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو خوشخبری دی ہے۔ ریاستی حکومت نے ڈی ایس سی 2024 سے قبل ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے کمشنر کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
تلنگانہ حکومت نے میگا ڈی ایس سی سے پہلے ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کے انعقاد کو منظوری دے دی ہے۔ تلنگانہ حکومت کے اس فیصلے سے 3 لاکھ امیدوار مستفید ہوسکتے ہیں۔ اب محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جلد ہی TET کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ امیدوار TET امتحان کے ذریعے DSC لکھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں میگا ڈی ایس سی 2024 کا نوٹیفکیشن 11,062 اساتذہ کے عہدوں کو بھرنے کے لیے جاری کیا ہے۔ DSC آن لائن درخواست کا عمل شروع ہو چکا ہے۔


