ادھو ٹھاکرے نے وزیراعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بالآخر وزیراعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج رات مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو کل اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے فلور ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت کی ہدایت کے فوری بعد فیس بک لائیو خطب کے دوران یہ اعلان کیا گیا۔

ادھو ٹھاکرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ ان کی حکومت نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر رکھ دیا ہے جس کی حمایت ان کے والد بال ٹھاکرے نے کی تھی۔ انہوں نے اپنے اتحادیوں شرد پوار اور سونیا گاندھی کا بھی ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں