سی اے اے سے عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ متاثر ہوگی، حکومت فوری واپس لے: مفتی شیخ ابوبکر احمد

حیدرآباد (دکن فائلز) کیرالہ کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد نے ملک میں متنازعہ قانون سی اے اے کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ شیخ ابوبکر احمد نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ شہریت حاصل کرنے کا معیار مذہب قرار دیا گیا ہے۔ جس سے آئین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

۔مفتی اعظم نے کہاکہ اس طرح کی قانون سازی کے ذریحعہ شہریوں میں تقسیم کے بیج بونے کا خطرہ ہے جبکہ ہمیں اتحاد اور سالمیت کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ متاثر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں