دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ میں کویتا کی گرفتاری۔۔ کے ٹی آر نے ای ڈی حکام کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر ای ڈی عہدیداروں کے رویہ پر برہم نظر آئے۔ کےٹی آر نے الزام عائدکیا کہ ٹرانزٹ وارنٹ کے بغیر کویتا کو گرفتار کیا گیا۔ ای ڈی کی کویتا کے گھر پر چھاپہ ماری کے دوران کے ٹی آر نے حکام پر اپنی برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے ای ڈی حکام سے سوال کیا کہ وہ ٹرانزٹ وارنٹ کے بغیر گرفتاری کیسے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے سپریم کورٹ سے یہ کیوں کہا کہ وہ کویتا کو گرفتار نہیں کریں گے، اب آپ سپریم کورٹ سے کہی بات سے پیچھے کیسے ہٹ سکتے ہیں۔

کے ٹی آر نے حکام کو متنبہ کیا کہ اگر آپ ٹرانزٹ وارنٹ کے بغیر کویتا کو گرفتار کرتے ہیں تو آپ قانونی کاروائی سے پریشانی پڑسکتے یں۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیمرہ پر کہا کہ ای ڈی افسر میڈم بھانوپریہ مینا کہہ رہی ہیں کہ تلاشی کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تلاشیاں مکمل ہو چکی ہیں اور گرفتاری وارنٹ جاری کر کے گرفتاری کی جارہی ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس موقع پر سابق وزر ہریش راؤ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں