حیدرآباد: ٹولی چوکی میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں آج رات اچانک بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق یوسف ٹیکری میں واقع ایک آئیل گودام میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دور دور تک آگ کی لپٹیں دکھائی دے رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آگ لگنے کے فوری بعد مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین بھی واقعہ پر پہنچ گئے۔ اس دوران پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا گیا۔

آئیل گودام آبادی کے بیچوں بیچ واقع ہے تاہم کھلی اراضی ہونے کی وجہ سے آگ مکانات تک نہیں پھیل سکی۔ بھیانک آتشزدگی کے واقعات کے بعد قریب میں واقع گھروں کو احتیاطی طور پر خالی کرالیا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں