حیدرآباد (دکن فائلز) محبوبنگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر جتیندر ریڈی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ کانگریس پارٹی امور کی انچارج دیپداس منشی اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی موجودگی میں جیتندر ریڈی شامل میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر کانگریس کے اہم رہنما بھی موجود تھے۔
کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے فوراً بعد جیتندر ریڈی کو اہم عہدہ سونپا گیا۔ انہیں دہلی میں تلنگانہ حکومت کے خصوصی نمائندے اور ریاستی حکومت کے مشیر (اسپورٹس امور) مقرر کیا گیا جس کےلئے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔ انہیں کابینہ رینک کے عہدہر پر مقرر کیا گیا۔


