
حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات اور کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے آج لوک سبھا انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ کل 543 حلقوں میں ووٹنگ 7 مرحلوں میں کرائی جائے گی اور 4 جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔آندھراپردیش اور تلنگانہ میں چوتھے مرحلہ کے تحت 13 مئی کو لوک سبھا کے انتخابات منعقد ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمارنے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ ملک کی 4 ریاستوں اڈیشہ، آندھرا پردیش، سکم اور اروناچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے علاوہ ملک بھر میں 26 اسمبلی حلقوں پر ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔ اسمبلی انتخابات متعلقہ ریاستوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ منعقد ہوں گے۔
General Election to Lok Sabha 2024 – All Phase Map pic.twitter.com/ils9MiK5U3
— Election Commission of India (@ECISVEEP) March 16, 2024
پہلے مرحلہ کے تحت پولنگ 19 اپرل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 26 اپریل کو، تیسرا مرحلہ 7 مئی کو، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچویں مرحلہ 20 مئی، چھٹواں 25 مئی اور ساتویں مرحلہ کے تحت یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔
عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تلنگانہ کی تمام 17 لوک سبھا سیٹوں اور کنٹونمنٹ اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو پولنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی 18 سے 25 اپریل تک جاری رہے گی۔ 26 کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، 29 تاریخ تک واپسی کی آخری تاریخ۔ پولنگ 13 تاریخ کو ہوگی۔
پہلے مرحلہ میں لوک سبھا کی 102 نشستوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی:
اروناچل پردیش-2، آسام-5، بہار-4، چھتیس گڑھ-1، مدھیہ پردیش-6، مہاراشٹر-5، منی پور-2، میگھالیہ-2، میزورم-1، ناگالینڈ-1، راجستھان-12، سکم-1، تامل ناڈو-39، تریپورہ-1، اتر پردیش-8، اتراکھنڈ-5، مغربی بنگال-3، انڈمان اور نکوبار جزائر-1، جموں و کشمیر-1، لکشدیپ-1 اور پڈوچیری- 1 سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔
دوسرے مرحلے کے تحت 89 حلقوں میں 26 اپریل کو پولنگ ہوگی:
آسام-5 بہار-5 چھتیس گڑھ-3 کرناٹک-14 کیرالہ-20 مدھیہ پردیش-7 مہاراشٹر-8 منی پور-1 راجستھان-13 تریپورہ-1 اتر پردیش-8 مغربی بنگال-3 اور جموں اور کشمیر-1 نشستیں شامل ہیں۔
تیسرے مرحلہ کے تحت لوک سبھا کی 94 نشستوں پر 7 مئی کو انتخابات ہوں گے:
آسام-4، بہار-5، چھتیس گڑھ-7، گوا-2، گجرات-26، کرناٹک-14، مدھیہ پردیش-8، مہاراشٹر-11، اتر پردیش-10، مغربی بنگال-4 ، دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو-2 اور جموں و کشمیر- ایک سیٹ کےلئے۔
چوتھے مرحلہ کے تحت 96 سیٹیں پر ووٹنگ 13 مئی کو ہوگی:
آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں اسمبلی انتخابات 13 مئی کو شروع ہوں گے اور ان ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ ہوں گے۔ تلنگانہ میں بھی اسی تاریخ کو لوک سبھا انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔
پانچواں مرحلہ (49 نشستیں): 20 مئی
پانچویں مرحلے میں ووٹنگ کے لیے ریاستیں: بہار-5، جھارکھنڈ-3، مہاراشٹر-13، اوڈیشہ-5، اتر پردیش-14، مغربی بنگال-7، جموں و کشمیر-1، اور لداخ-1۔
چھٹواں مرحلہ (57 نشستیں): 25 مئی
اس مرحلے میں جن ریاستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے: بہار-8، ہریانہ-10، جھارکھنڈ-4، اڈیشہ-6، اتر پردیش-14، مغربی بنگال-8، اور این سی ٹی دہلی-7۔
ساتواں مرحلہ (57 نشستیں): 1 جون
اس مرحلے میں جن ریاستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے: بہار-8، ہماچل پردیش-4، جھارکھنڈ-3، اڈیشہ-6، پنجاب-13، اتر پردیش-13، مغربی بنگال-9 اور چندی گڑھ-1 سیٹ۔
واضح رہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات 2024 اور آندھرا پردیش سمیت 4 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی مہم میں اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔ انتباہ دیا ہے کہ انتخابی قواعد پر عمل کرنا ضروری ہے۔ یہ بات چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے دوران کہی ۔
راجیو کمار نے کہا کہ ہم نے انتخابی ضابطہ کے نفاذ کے حوالے سے زمینی سطح پر تیاری کی ہے اور ہم نے سیاسی جماعتوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ہم نے پہلے ہی تجویز دی ہے کہ پارٹی کے تمام اسٹار کمپینرز کو الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کی کاپیاں دی جانی چاہئیں۔ راجیو کمار نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی اصولوں سے متعلق رہنما خطوط کو اسٹار مہم چلانے والوں اور امیدواروں کی توجہ دلائیں۔


