متنازعہ قانون سی اے اے پر فوری روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے منگل کو شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے اس معاملہ پر جواب داخل کرنے کےلئے مرکزی حکومت کو تین ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ اب اس معاملہ پر آئندہ سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ مودی حکومت نے ملک بھر میں متنازعہ قانون سی اے اے کو نافذ کیا تھا، اس متنازعہ قانون کو چیلنج کرتے ہوئے 237 عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھیں، جس پر سپریم کورٹ نے آج سماعت کرکے سی اے اے پر فوری طور پر روک لگانے سے انکار کردیا۔

اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا نے کی۔ درخواست گزاروں میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی، انڈین یونین مسلم لیگ، کانگریس رہنما جے رام رمیش، ترنمول کانگریس رہنما مہوا موئترا کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں