شاہی عیدگاہ معاملہ میں سپریم کورٹ نے مسجد کمیٹی کی درخواست کو مسترد کردیا، ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشہورہ

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے متھرا شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ میں مسجد کمیٹی کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ مسجد کمیٹی نے اس تنازعہ سے متعلق 15 مقدمات کو ایک ساتھ چلانے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد شری کرشنا جنم بھومی تنازعہ سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت بند کردی اور الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ چونکہ چیلنج کے تحت حکم کو واپس لینے کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے مسجد کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں گے تو موجودہ درخواست پر دوبارہ سماعت کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں