رادھا کرشنن نے تلنگانہ کے گورنر کے طور پر حلف لیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج تلنگانہ کے گورنر کے طور پر حلف لے لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادے نے رادھا کرشنن کو عہدے کا حلف دلایا۔

حلف برداری کی تقریب میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، ان کے کابینی رفقاء اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔ صدر جمہوریہ ہند کے حکنامہ کے مطابق جھارکھنڈ کے گورنر کو ان کے اپنے فرائض کے علاوہ تلنگانہ کے گورنر اور پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے فرائض کی انجام دہی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں