حیدرآبادی طالب علم محمد کا امریکہ میں اغوا! 1200 ڈالر تاوان کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) امریکہ میں ایک اور تلگو طالب علم لاپتہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ ہیں۔ تاہم نامعلوم افراد نے حیدرآباد میں طالب علم کے والدین کو فون کرکے بتایا کہ محمد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے 1200 ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ ایسا نہ کرنے پر محمد کا گردہ فروخت کردیں گے۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد، اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئے۔ وہاں وہ کلیولینڈ یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کررہے ہیں۔ تاہم وہ 7 مارچ سے لاپتہ ہیں، جس کے بعد محمد کے افراد خان نے نے 8 مارچ کو کلیولینڈ پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے طالب علم کے لیے لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا۔ محمد کے اہل خانہ نے 18 مارچ کو شکاگو میں ہندوستانی قونصل خانے سے بھی رابطہ کیا اور محمد کی تلاش میں مدد کی اپیل کی۔

اسی دوران محمد کے والد احمد سلیم جو حیدرآباد میں مقیم ہیں کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا۔ کالر کا کہنا تھا کہ اس نے محمد کو اغوا کرلیا اور اسے رہا کرنے کے لیے 1200 ڈالر کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر محمد کا گردہ فروخت کرنے کی دھمکی دی گئی۔ متعلقہ لواحقین نے فوری طور پر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ کلیولینڈ پولیس نے محمد کی سرگرمی سے تلاش میں جٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں