ونستھلی پورم میں زوردار دھماکہ، علاقہ میں دہشت

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے علاقہ ونستھلی پورم میں ایک زوردار دھماکہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ونستھلی پورم رعیتو بازار کے قریب پٹرول پمپ کے سامنے واقع روٹی آملیٹ کی دوکان میں ہوا جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ یہ دھماکہ روٹی آملیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثہ کے وقت دکان میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ اس لیے کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔ دھماکہ کی آواز سے علاقہ میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں