سپریم کورٹ نے دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک لگانے کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی شرائط) ایکٹ، 2023 کی صداقت کو چیلنج کرنے والی اہم درخواستوں کا جائزہ لے گی۔

انتخابات سے چند ہفتے قبل ایک اہم حکم میں سپریم کورٹ نے ایک بار پھر الیکشن کمشنرز کی تقرری کے قانون پر روک لگانے کا حکم دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس مرحلے پر ایسا کرنا “افراتفری پھیلانے” کے مترادف ہوگا۔ بنچ نے کہا، ’’ہم تقرری پر روک لگانے کی درخواستوں کو خارج کر رہے ہیں۔

جمعرات کو سماعت کے دوران مشاہدہ کیا کہ نئے مقرر کردہ انتخابی کمشنروں، گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے خلاف کوئی الزامات نہیں ہیں، جنہیں نئے قانون کے تحت سلیکشن پینل میں تبدیلیوں کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں