سپریم کورٹ نے کویتا کو ضمانت دینے سے انکار کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس ایم ایل سی، کے کویتا کو سپریم کورٹ میں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ سپریم کورٹ نے کویتا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی جس میں ان کے خلاف فوجداری کارروائی پر روک لگانے اور ضمانت کےلئے التجا کی گئی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے کویتا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کویتا کو ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ جانے کا مشورہ دیا۔ نامور سینئر وکیل اور سیاست دان کپل سبل نے سپریم کورٹ میں کویتا کی طرف سے بحث کی۔ سپریم کورٹ میں کویتا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے دہلی شراب گھوٹالے میں ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔

دریں اثناء ایم ایل سی کویتا کو آج چھٹے دن بھی ای ڈی حکام کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں