بڑی خبر: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر TS EAPCET 2024 اور ICET امتحانات کا نیا شیڈول جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ میں ہونے والے بہت سے امتحانات انٹرنس ٹیسٹ کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تلنگانہ کی ہائر ایجوکیشن کونسل نے مقررہ وقت سے پہلے TS EAPCET 2024 (eamcet) امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ICET کا امتحان ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پہلے شیڈول کے مطابق TS EAPCET 2024کے امتحانات 9 سے 12 مئی کو منعقد ہونے تھے جبکہ تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات 13 مئی کو ہوں گے۔ اسی لئے تلنگانہ بورڈ آف ہائر ایجوکیشن نے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ TS EAPCET 2024کے نئے شیڈول کے مطابق ایگریکلچر اور فارما کے لئے امتحان 7 اور 8 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے امتحانات 9، 10 اور 11 مئی کو ہوں گے۔

وہیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ICET کے امتحانات 4 اور 5 جون کو ہونے والے تھے جبکہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج 4 جون کو جاری کیے جائیں گے۔ اس کے پیش نظر تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے ICET امتحان ایک دن تاخیر سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب نئے شیڈول کے مطابق ICET کا امتحان 5 اور 6 جون کو منعد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں