اروند کیجریوال کو 6 دن کےلئے ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو روز ایونیو کورٹ نے 6 دن کے لیے ای ڈی کی تحویل میں دے دیا۔ ای ڈی اس مہینے کی 28 تاریخ تک کیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی۔ دہلی شراب معاملے میں ای ڈی نے کل شام کیجریوال سے ان کے گھر پر دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تاہم بعد میں انہیں رات میں گرفتار کر لیا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج رات چھ دن کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ دہلی کی روز ایونیو کورٹ نے کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی عرضی کی سماعت کی اور 27 مارچ تک انہیں ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ انہیں مبینہ شراب پالیسی اسکام کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور مرکزی ایجنسی نے عدالت سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی 10 دن کی تحویل مانگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں