اجین کی مہانکالی مندر میں آتشزدگی واقعہ میں 14 افراد زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش میں مشہور اُجین کے مہانکالی مندر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کے حادثہ میں پجاری سمیت 14 لوگ زخمی ہو گئے۔ مدھیہ پردیش کی مشہور اُجینی مہاکالیشور مندر میں آگ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہولی کے موقع پر مندرکے صدر دروازہ پر ہولی جلانے کا پروگرام منعقد کیاجارہا تھا۔ تاہم اس موقع پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور وہاں موجود کپڑوں میں لگ گئی۔ اُس نے وہاں موجود بھکتوں اور پوجاریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثہ میں 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے بتایاکہ ان میں 6 کی حالات تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اندور منتقل کیا گیا ہے۔

زخمیوں میں مندر کے بڑے پوجاری سنجے گور بھی شامل ہیں۔ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اسی دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے اُجینی مہاکالیشور مندر میں پیش آئے آگ حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ اُنہوں نے چیف منسٹر موہن یادو سے فون پر بات کی اور واقعہ کی تفصیلات حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں