حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں دو مسلم نوجوان شرپسندوں کے حملہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگولی گیٹ میں پھول کی دکان پر کام کرنے والے دو مسلم نوجوانوں پر شرپسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
شرپسندی کے واقعہ کے بعد مقامی مسلمانوں نے وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے سامنے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران ضلع ایس پی شری کرشن کوکاٹے نے فوری طور پر ملزمین کی گرفتاری کےلئے دو ٹیمیں تشکیل دی اور احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ حملہ آوروں کی فوری طور پر شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
*AIMIM LIVE UPDATE Nanded*
Aaj raat der @SyedMoin9890 sab ko jaise hi ittela mili ke Hingoli gate ke paas kuch sharpasandon ne ek naojawan Mohd kaif ko buri tarah maarpeet ki aur usye behoshi ki halat me Nanded Civil hospital laya gaya waha pounch kar SP Krishn Kokate sir se… pic.twitter.com/wtTZggnwqM
— Mohammed Naseeruddin (@naseerCorpGhmc) March 24, 2024
پولیس نے زخمی نوجوان کی شکایت پر اشرار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ہنگولی گیٹ کے قریب نوجوان ہولی جلارہے تھے کہ اس دوران وہاں کسی بات پر مسلم نوجوانوں کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد ان پر حملہ کردیا گیا۔
پولیس نے ملزمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا تیقن دیا ہے۔


