شر پسند ریاست کے امن وامان کو بگاڑنے کی کو ششیں کررہے ہیں: صدر شبان مشتاق ملک

حیدرآباد (پریس نوٹ) چنگی چرلہ علاقہ میں ہو لی کے موقع پر بلا شبہ پولیس نے شر انگیزوں کے منصوبوں کو نا کا م کیا ہے مگر مقدمات میں ظالم اور مظلوم کا کو ئی فرقہ نہیں رکھا گیا- مسجد کے سامنے ناچ گانا اور شر انگیزی کر نے والے مذہبی نعرہ لگا نے کیلئے زبردستی کر نے والے لاٹھی سے مارنے والے اور جنکو نشانہ بنا یا گیا دونوں پو لیس کی نظر میں ایک ہو گئے ہیں مسئلہ ختم ہو گیا تھا پھر جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی مرکزی وزیر کشن ریڈی نے دورہ کر کے جذبات کو ابھارا – پھر سنگ پر یوار سے تعلق رکھنے والے خواتین نے اس علاقہ کا دورہ کیا اور مسلمان ہندئووں عورتوں پر حملے کرنے کے غلط پروپگنڈہ کے ذریعہ حالات بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے-

بیان میں کہا گیا کہ 22/جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بھی شر پسند ریاست کے امن وامان کو بگاڑنے کی کو ششیں کرے تھے-جناب مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و شرعی فیصلہ بورڈ نے چیف منسٹرریونت ریڈی سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ کو چوکس رکھیں فرقہ پرست انتخابات سے قبل ماحول کو نفرت انگیز بنانا چاہتے ہیں – فرقہ پرستی کا مقابلہ سختی سے کرنے کی ضرورت ہے -جناب محمد مشتاق ملک نے بھی مسلمانوں کو چوکس وچوکنے رہنے اور غیر ضروری جذبات کے مظاہرہ سےاجتناب کا مشورہ دیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں