اڈیشہ: مسجد کے باہر دستی بم پھینک کر شرپسندوں کا ٹولہ فرار، تین زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) اڈیشہ کے سمبل پور میں واقع ایک مسجد کے قریب کچھ شرپسندوں نے بم دھماکہ کیا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ مڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو مغرب کی نماز کے بعد سمبل پور کی مسجد کے باہر شرپسندوں کے ٹولے نے اوور بریج سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم دھماکہ میں تین مسلمانوں کے زخمی ہونے اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

اڈیشہ کے سمبل پور میں پیر بابا چوک پر واقع صدر مسجد کے باہر نماز مغرب کے بعد بم پھینکا گیا۔ ایس پی مکیش بھامو نے بتایا کہ دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ یہ ہینڈم بم تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالات قابو میں ہے اور اشرار کی تلاش کی جارہی ہے۔ دھماکہ کے بعد مسجد کے قریب بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہوگئے اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس عہدیداروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسلمان اپنے گھروں کو چلے گئے۔ فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔

کلکٹر اکشے سنیل اگروال نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں