حیدرآباد میئر وجئے لکشمی نے کانگریس میں شمولیت اخیار کرلی

حیدرآباد (دکن فائلز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی میئر گڈوالا وجے لکشمی نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کچھ روز قبل ہی بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ کانگریس ریاستی امور کے انچارج دیپداس منشی کی موجودگی میں وجئے لکشمی کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔

وہیں دوسری طرف میئر جئے لکشمی کے والد و راجیہ سبھا رکن کے کیشو راؤ بھی کانگریس میں شامل ہونے کےلئے تیار ہیں۔ وہ دہلی میں سونیا گاندھی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اخیتا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں