حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دینے والے سینئر لیڈر کڈیم سری ہری نے اپنی دختر ڈاکٹر کاویہ کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور پارٹی کے ریاستی امور کی انچارج دیپداس منشی نے انہیں کانگریس کا کھنڈوا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد سے اب تک بی آر ایس کے کئی اہم لیڈروں نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے جبکہ مزید لیڈروں کے بہت جلد کانگریس میں شامل ہونے امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
کڈیم سری ہری، کے کیشو راؤ سمیت بی آر ایس کے کئی دیگر اہم لیڈروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔


