بڑی خبر: گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے پیر کو وارانسی میں گیانواپی مسجد کے جنوبی تہہ خانے میں ہندوؤں کی جانب سے کی جارہی پوجا پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے مسجد کمیٹی کی جانب سے پوجا پر روک لگانے کی درخواست کرتے ہوئے دائر کی گئی عرضی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد کمیٹی کی درخواست پر سماعت کو جولائی تک ملتوی کردیا۔ گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا فی الحال بغیر کسی روک ٹوک کے جولائی تک جاری رہے گی کیونکہ اس معاملہ کی آئندہ سماعت جولائی میں ہوگی۔

سپریم کورٹ نے وارانسی میں گناواپی مسجد تنازعہ پر پیر کو اہم فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے مسجد کمیٹی کی طرف سے داخل کی گئی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں گناواپی مسجد کے جنوبی تہہ خانے میں پوجا کی اجازت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مسجد کمیٹی کی طرف سے ہندوؤں کو مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے سے انکار کرنے کی درخواست پر سماعت جولائی میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں