حیدرآاد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے منگل کو عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی ضمانت منظور کرلی۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ سنجے سنگھ کو دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جسٹس سنجیو کھنہ، دیپانکر دتا اور پی بی ورلے کی بنچ نے سنجے سنگھ کو ضمانت دیدی جبکہ وہ گذشتہ چھ ماہ سے جیل میں قید تھے۔ عدالت نے سنجے سنگھ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا پورا حق حاصل رہے گا۔
واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی کیس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا سمیت کئی عاپ رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔