اورنگ آباد میں آتشزدگی واقعہ میں مسلم خاندان کے 7 افراد جاں بحق، انتقال سے قبل ’موت اور آخرت‘ سے متعلق رکھا گیا اسٹیٹس وائرل (واٹس ایپ اسٹیٹس کی تفصیل)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں آتشزدگی کا ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا۔ کنٹونمنٹ میں تین منزلہ عمارت میں سحر سے قبل اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کے بعد پورے علاقہ میں غم و صدمہ کا ماحول ہے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ مانا جارہا ہے۔ حادثہ میں مسلم خاندان کے ماں، دو بیٹے، دو بہو اور دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شیخ سہیل نے کچھ دیر پہلے ہی واٹس پر موت سے متعلق اسٹیٹس رکھا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ شیخ سہیل نے انتقال سے کچھ منٹ پہلے اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس موت اور آخرت پر ایک تفصیلی مضمون رکھا تھا کہ ’یا اللہ دن بدن زندگی ہاتھوں سے نکلی جا رہی ہے اور پتہ نہیں کب یا اللہ تیرا بلاوا آئے، ہم ایسی موت نہیں مرنا چاہتے جس میں ہمیں مرتے ہی جہنم کا کرتا پہنا دیا جائے۔ یا اللہ ہم ایسی موت نہیں مرنا چاہتے جس میں خبر میں جاتے ہی سانپ ہمارے اوپر چڑھ جائے۔ یا اللہ ہم ایسی موت نہیں مرنا چاہتے جس میں آپ ہم سے حشرت کے دن کہے دفع ہوجا۔۔۔‘‘

حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت ماں حمیدہ بیگم، دو بیٹے شیخ سہیل اور وسیم شیخ، دو بہو تنویر بیگم اور ریشماں بیگم کے علاوہ وسیم شیخ کے دو بچے عاصم ماہنور شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں