کرناٹک ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے سامنے ایک شخص نے اپنا ہی گلا کاٹ لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک ہائیکورٹ میں ایک شخص نے نامعلوم وجہ پر کمرہ عدالت میں چیف جسٹس کے سامنے تیز دھار چاقو سے اپنا ہی گلا کاٹ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کرناٹک ہائیکورٹ میں شخص نے چیف جسٹس نیلے وپن چندر انجاریا کے سامنے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے بچالیا گیا۔ گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی شناخت سرینواس کے طور پر کی گئی جو میسور کا رہنے والا بتایا گیا۔

سرینواس کمرہ عدالت میں داخل ہوا اور اور چیف جسٹس کی موجودگی میں اپنا گلا کاٹ لیا۔ سکیورٹی عملے نے فوری مداخلت کرتے ہوئے شخص کو روکا اور اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اس واقعہ کے بعد چیف جسٹس نے عدالت میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں