صوفی بزرگ کی لاش کو بنگلہ دیش سے ہندوستان لانے کا مطالبہ سپریم کورٹ نے خارج کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے آج صوفی بزرگ شاہ محمد عبدالمقتدر شاہ مسعود احمد کی میت کو بنگلہ دیش سے ہندوستان لانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ صوفی بزرگ پاکستانی شہری تھے، اسی لئے ان کی میت کو ہندوستان میں لانے کا مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا کہ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے صوفی بزرگ کی لاش واپس لانے کا مطالبہ کرنے کا کوئی آئینی حق نہیں ہے۔ بنچ نے کہا کہ وہ پاکستان کے شہری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلہ میں درگاہ حضرت ملا سید نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ کہ صوفی بزرگ کا پاکستان میں کوئی خاندان نہیں ہے، وہ اترپردیش میں ایک درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔ ان کی پیدائش الہ آباد میں ہوئی تھی۔ بعد میں وہ پاکستان چلے گئے تھے جہاں انہیں 1992 میں پاکستانی شہریت ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں