بنگلور کیفے دھماکہ: بی جے پی کارکن این آئی اے کی تحویل میں، دہشت گردی سے بھگوا پارٹی کا رشتہ کیا؟

(ایجنسیز) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بنگلورو کے مشہور رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں کارروائی کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی کے ایک کارکن کو حراست میں لیا ہے۔ وہ زیر تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے کیفے دھماکہ کیس میں دو ملزمان سے روابط ہیں۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابقاین آئی اے نے بی جے پی کارکن سائی پرساد کو حراست میں لے لیا ہے۔ این آئی اے سائی پرساد کو پوچھ گچھ کے لیے لے گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے این آئی اے نے شیوموگا پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ایک موبائل شاپ اور دو مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کا نام موبائل شاپ پر کام کرنے والے دو ملازمین نے لیا تھا۔

اس دوران کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر دنیش گنڈو راؤ نے پوسٹ کیا۔ اب جب کہ ایک بی جے پی کارکن اس دھماکے سے جڑا ہوا ہے، تو ریاست میں بی جے پی کے حامی کیا کہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ بی جے پی کارکن کو حراست میں لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رامیشورم کیفے دھماکے میں بی جے پی ملوث ہے؟ انہوں نے کہا کہ جس بی جے پی نے آر ایس ایس کے نظریہ کو پورے ملک میں نافذ کیا ہے اس کا کیا ردعمل ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے نے حال ہی میں رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں ایک اہم سازشی کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی ٹیموں نے کل 18 مقامات پر کارروائی کی جس میں کرناٹک میں 12 مقامات، تمل ناڈو میں 5 مقامات اور اتر پردیش میں ایک جگہ شامل ہے۔ اس دوران ساتھی سازشی مزمل شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔ این آئی اے نے 3 مارچ کو اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ اس سے قبل مرکزی ملزم مصور شازیب حسین کی شناخت ہو گئی تھی جس نے دھماکہ کیا تھا۔ تفتیشی ایجنسی نے اس معاملے میں ایک اور سازشی عبدالمتین طحہٰ کی بھی نشاندہی کی تھی جو دیگر مقدمات میں بھی ایجنسی کو مطلوب ہے۔ دونوں افراد مفرور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں