شادی کے بغیر ’لیو ان‘ میں رہنے والی خاتون کفالت کی حقدار، مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کا فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لمبے عرصے سے ‘لیو ان’ ریلیشن شپ میں رہنے والی خاتون بھی مینٹیننس الاؤنس لینے کی ہے حقدار ہیں۔ جسٹس جی ایس اہلووالیا پر مشتمل سنگل بنچ نے کہا کہ ایک لمبے عرصہ سے دونوں میاں بیوی کی طرح رہ رہے ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ عدالت نے شادی کے بغیر لیو ان میں رہنے والی خاتون کو کفالت کا حقدار قرار دے دیا۔

عدالت نے اس معاملہ میں مرد کو ماہانہ ایک ہزار پاچ سو روپئے الاونس خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں