عامر شکیل کے فرزند راحیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) پنجہ گٹہ پولیس نے بودھن کے سابق ایم ایل اے عامر شکیل کے بیٹے راحیل شکیل کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

راحیل دبئی سے حیدرآباد پہنچے تھے جس کے بعد انہیں گذشتہ سال پیش آنے والے ایک سڑک حادثہ معاملہ میں حراست میں لے لیا گیا۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق، راحیل نے دسمبر 2023 میں پرجا بھون کے سامنے مبینہ شراب کے نشے میں دھت اپنی کار کو سڑک پر رکھے بیریکیٹ سے ٹکرا دیا تھا۔ جس کے بعد راحیل دبئی فرار ہوگیا تھا اور ایک دیگر شخص کو پولیس کے سامنے بطور ملزم پیش کیا گیا تھا۔

تاہم بعد میں پولیس تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ اس معاملہ کو چھپانے کےلئے مبینہ ملی بھگت کی گئی تھی، اس سلسلہ میں پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو معطل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں