حیدرآباد (دکن فائلز) ملک کے پہلے خواجہ سرا مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی نے وارانسی میں پی ایم مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں آل انڈیا ہندو مہا سبھا نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
سکھی نے مودی کے خلاف اپنی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 اپریل کو بنارس پہنچیں گی اور بابا وشوناتھ کا آشیرواد لے کر انتخابی مہم شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کنّر (خواجہ سرا) برادری کی حالت انتہائی قابل رحم ہے۔ خواجہ سرا برادری کی بھلائی کے لیے میں نے مذہب سے سیاست کی جانب رخ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو مہاسبھا نے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے اور سماج کے سامنے اپنی بات رکھنے کے لیے مجھے امیدواری دی ہے جس کی تمام پارٹیوں تائید کرنی چاہئے۔


