ملک بھر میں عیدالفطر تزک و احتشام کے ساتھ منائی جارہی ہے، امیر غریب، چھوٹے بڑے سب گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان بھر میں آج عید الفطر کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں میں عیدگاہوں اور مساجد میں مسلمانوں نے ہزاروں کی تعداد میں میں نماز عید ادا کیں۔ اس موقع پر روح پرور مناظر اور کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔

آج عید کے موقع پر جہاں لوگوں نے جشن منایا وہیں نماز عید کے بعد فلسطینیوں کے حق میں دعائیں مانگی گئیں اور غزہ میں صیہونی جارحیت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے گاؤں میں بھی مسلمانوں نے عید کا جشن مذہبی جو ش خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منارہے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں بھی عیدالفطر کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی اور بلاتفریق گلے لگاکر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ نماز عید کے موقع پر خطیب حضرات اور علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے ملک و قوم کی خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نصرت کےلئے دعائیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، خلیجی ممالک، افغانستان، یورپ، امریکہ، کناڈا، برطانیہ، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں گذشتہ روز 10 اپریل کو عید منائی گئی اور آج وہاں کے مسلمان عید کے دوسرے دن کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں