عید کے موقع پر حیدرآباد میں موسم خوشگوار، تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا ہے۔ کچھ دن پہلے چلچلاتی دھوپ سے لوگ پریشان تھے لیکن اب درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جس سے عید کے موقع پر لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ آسمان ابرآلود ہے اور ہوائیں چل رہی ہے۔

وہیں تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں جلد ہی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ ریاست میں چار دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ خاص طور پر شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

اس سلسلہ میں کچھ اضلاع کےلئے ایلو الرٹ بھی جاری کیا گیا۔ آج سے اتوار تک عادل آباد، آصف آباد، منچریالہ، نرمل، نظام آباد، راجنا سرسلہ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 36-26 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں