بورن ویٹا ’ہیلتھ ڈرنک‘ نہیں ہے

حیدرآباد (دکن فائلز) بورن ویٹا، بچوں کےلئے انرجی ڈرنک کے طور پر کافی مشہور ہے تاہم اب ہندوستان میں اسے ہیلتھ ڈرنکس کے زمرہ سے ہٹادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا۔ تجارت اور صنعت کی وزارت نے تمام ای کامرس پورٹلز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہیلتھ ڈرنکس کی فہرست سے بورن ویٹا کو ہٹا دیں۔

تجارت اور صنعت کی وزارت نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی طرف سے سی آر پی سی ایکٹ 2005 کے سیکشن 14 کے تحت کی گئی تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ہیلتھ ڈرنکس نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ بورن ویٹا کی جانب سے بچوں کی نشوونما کو بڑھانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ حکومت نے ہیلتھ ڈرنکس کے نام پر مشروبات فروخت کرنے والی ای کامرس کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

حکومت کی تازہ ہدایت کے بعد اب مارکیٹ میں بورن ویٹا جیسے پراڈکٹس ہیلتھ ڈرنکس کے نام پر فروخت نہیں ہوں گے۔ حکومت کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وزارت کی نوٹس میں آیا کہ ای کامرس سائٹس پر بورن ویٹا سمیت دیگر مشروبات کو ہیلتھ ڈرنکس کے طور پر ظاہر کرکے فروخت کیا جارہا ہے۔

وہیں نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی تحقیقاتی رپورٹ میں تمام ہیلتھ ڈرنکس اور بورن ویٹا جیسے مشروبات کو بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں