اسدالدین اویسی نے اے آئی اے ڈی ایم کے، کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے لوک سبھا انتخابات میں کیرالا میں اے آئی اے ڈی ایم کے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ و پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’اے آئی اے ڈی ایم کے نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کردیا ہے اور مستقبل میں بھی اتحاد نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ CAA، NPR اور NRC کی مخالفت کرے گی۔ لہذا، اے آئی ایم آئی ایم آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے کو اپنی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا اتحاد اسمبلی انتخابات تک جاری رہے گا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں