UPSC سول سروسز امتحان کے نتائج جاری، 1016 کامیاب امیدواروں میں 50 مسلم طلبا شامل، ملک کے مشکل ترین امتحان میں نوشین نے حاصل کیا نواں مقام

حیدرآباد (دکن فائلز) یونین پبلک سروس کمیشن نے آج سول سروسز امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ UPSC کے ٹاپ 10 کی فہرست میں مسلم طالبہ نوشین نے مقام حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ مسلم طالبات بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

یو پی ایس سی کی جانب سے جاری فہرست میں 1016 امیدواروں کے نام شامل ہیں جس میں تقریباً 50 مسلم طلبا نے رینک حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان مسلم طلبا میں 21 کا تعلق جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے ہے۔ وہیں تلگو ریاستوں کے طلبا نے بھی سول سروسز امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

سال 2023 کے لیے کل 1,016 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی اے ایس کے لیے 180، آئی ایف ایس کے لیے 37 اور آئی پی ایس کے لیے 200 افراد کا انتخاب کیا گیا۔ یو پی ایس سی کے مطابق سینٹرل سروسز گروپ اے کیٹیگری میں 613 اور گروپ بی سروسز میں 113 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آدتیہ سریواستو نے پہلا رینک حاصل کیا جبکہ انیمیش پردھان اور تلگو ریاست سے تعلق رکھنے والی اننیا ریڈی نے دوسرا اور تیسرا رینک حاصل کیا۔ پی کے سدھارتھ رام کمار، روہانی، سریشتی ڈباس، انمول راٹھور، آشیش کمار، نوشین، ایشوریم پرجاپتی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ تیسرا رینک حاصل کرنے والی اننیا کا تعلق تلنگانہ کے مشترکہ محبوب نگر ضلع سے ہے۔

کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست:

نوشین (آل انڈیا رینک: 9)
وردہ خان (آل انڈیا رینک 18)
ذوالفشاں حق (آل انڈیا رینک 34)
ایف رشید (آل انڈیا رینک 71)
ارفع عثمانی (آل انڈیا رینک 111)
سید عدیل محسن (آل انڈیا رینک 157)
صائمہ سراج احمد خان (آل انڈیا رینک 165)
صائم رضا (آل انڈیا رینک 188)
فرحین زاہد (آل انڈیا رینک 241)
اریبہ صغیر (آل انڈیا رینک 253)
احترام مفسر (آل انڈیا رینک 278)
نازش عمر انصاری (آل انڈیا رینک 311)
سید مصطفیٰ ہاشمی (آل انڈیا رینک 312)
فاطمہ شمنا پیراوت (آل انڈیا رینک 317)
شاہدہ بیگم ایس (آل انڈیا رینک 323)
حامد نوید (آل انڈیا رینک 332)
اریبہ نعمان (آل انڈیا رینک 339)
محمد حارث میر (آل انڈیا رینک 345)
محمد فرحان (آل انڈیا رینک 369)
ایم ڈی تابش حسن (آل انڈیا رینک 374)
غلام مایا دین (آل انڈیا رینک 388)
الیفہ خان (آل انڈیا رینک 418)
دانش ربانی خان (آل انڈیا رینک 447)
زہرہ بانو (آل انڈیا رینک 469)
ایم ڈی عاصم مجتبیٰ (آل انڈیا رینک 481)
عبد الفصل (آل انڈیا رینک 507)
محمد آفتاب عالم (آل انڈیا رینک 512)
سیرت باجی (آل انڈیا رینک 516)
افضل علی (آل انڈیا رینک 574)
محمد رسون (آل انڈیا رینک 659)
نازیہ پروین (آل انڈیا رینک 670)
سید طالب احمد (آل انڈیا رینک 677)
شعیب (آل انڈیا رینک 730)
عبداللہ زاہد (آل انڈیا رینک 744)
تسلیم ایم (آل انڈیا رینک 745)
صوفیہ صدیقی (آل انڈیا رینک 758)
ایم ڈی شہنشاہ صدیقی (آل انڈیا رینک 762)
محمد اشفاق (آل انڈیا رینک 770)
عاطف وقار اکرام انصاری (آل انڈیا رینک 819)
ایم ڈی برہان زماں (آل انڈیا رینک 822)
غزالہ محمد حنیف (آل انڈیا رینک 825)
سید صادق (آل انڈیا رینک 826)
نجمہ الاسلام (آل انڈیا رینک 839)
راشد علی (آل انڈیا رینک 840)
جے عاشق حسین (آل انڈیا رینک 845)
محمد ورشڈ خان (آل انڈیا رینک 1012)
اجمل حسین (آل انڈیا رینک 1013)

اپنا تبصرہ بھیجیں