سیول سرویسز امتحان میں مسلم طلبا کا ریکارڈ توڑ مظاہرہ: سخت محنت کریں، امید نہ چھوڑیں اور غلطیوں کو سدھاریں، نوجوانوں کو مسلم طالبہ نازیہ پروین کا مشورہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے سول سروسز امتحان 2023 کے نتائج میں اس بار مسلم طلبا نے شاندار مظاہرہ کیا اور تقریباً 50 مسلم طلبا کے نام کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ کئی سالوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔ مسلم طلبا کے اس شاندار مظاہرہ سے دیگر مسلم نوجوانوں کو کافی حوصلہ ملے گا اور امید کی جارہی ہے کہ آئندہ امتحان میں کامیاب مسلم امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا خاص کر مسلم طالبات نے ریکارڈ توڑ مظاہرہ کیا اور ٹاپ 10 میں نوشین نے جگہ بنائی۔

670 رینک حاصل کرنے والی مسلم طالبہ نازیہ پروین نے شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور نوجوانوں کو خوب محنت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ سخت اور مسلسل محنت کے ذریعہ کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو غلطیوں کو سدھارنے کا مشورہ دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سیول سرویسز امتحان میں کامیاب 21 مسلم طلبا کا تعلق جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق زکواۃ فاونڈیشن اور جامعہ ہمدرد کے متعدد مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

(فوٹو: سوشل میڈیا اسکرین کیپچر۔ ویڈیو بشکریہ ایکس، اے این آئی)

اپنا تبصرہ بھیجیں