حیدرآباد میں 21 اپریل کو گوشت کی دکانیں بند رہیں گی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں 21 اپریل بروز اتوار کو گوشت کی دکانیں بند رہیں گی۔ مہاویر جینتی کے موقع پر شہر میں مٹن، بیف، چکن اور مچھلی کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مہاویر جینتی کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس نے احکامات جاری کرتے ہوئے 21 اپریل کو حیدرآباد میں مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم اگر کوئی حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں