حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا. تلنگانہ میں چوتھے مرحلہ کے تحت 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسدالدین اویسی نے 2004، 2009، 2014 اور 2019 انتخابات میں اس حلقہ سے شاندار کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ حیدرآباد کا پرانا شہر مجلس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔
آج تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ اسدالدین اویسی نے نامپلی میں واقع حیدرآباد ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ ان کے ہمراہ فرزند سلطان صلاح الدین اویسی، معتمد عمومی مجلس احمد پاشاہ قادری و دیگر موجود تھے۔
Scores gathered at AIMIM Supremo #Asaduddinowaisi Nomination Rally after offering namaz e Jummah prayers at Historic #MakkahMasjid.#Hyderabad #AsaduddinOwaisi #OneSideVictory #Telangana pic.twitter.com/J6Fx1mkRiL
— Arbaaz The Great (@ArbaazTheGreat1) April 19, 2024
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد حلقہ سے بی آر ایس نے گڈم سری نواس، بی جے پی نے مادھوی لتا کو اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ ابھی تک کانگریس نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔


