تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 اپریل کو کیا جائے گا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹر امتحان کے نتائج اس ماہ کی 24 تاریخ کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ 24 اپریل بروز چہارشنبہ صبح 11 بجے انٹر امتحانات کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ انٹر بورڈ سال اول اور دوسرے سال کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 فروری سے 19 مارچ منعقد ہوئے تھے جبکہ ان امتحانات میں تقریباً 10 لاکھ طلبا نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں