حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار دنوں تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد (دکن فائلز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار دنوں میں تلنگانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ اتوار سے پیر تک عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پدا پلی، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، بھونگیر، میڑچل، سنگاریڈی اور حیدرآباد کے زیادہ تر علاقوں میں بارش ہوگی۔

وہیں پیر سے منگل تک عادل آباد اور کریم نگر کے مشترکہ اضلاع کے ساتھ ساتھ نظام آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکازگری اور سنگاریڈی میں بارش کا امکان ہے۔ منگل سے چہارشنبہ تک عادل آباد، آصف آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سریسلہ، کریم نگر، پدا پلی، بھوپال پلی، ملگ، کٹہ گوڑم، کھمم اور سوریا پیٹ اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ چہارشنبہ سے جمعرات تک عادل آباد، آصف آباد، منچریال اور نرمل سمیت کئی مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ موسمیات ن متعلقہ اضلاع کےلئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں