بی جے پی امیدوار رگھونندن راؤ کے خلاف عصمت ریزی سمیت 29 فوجداری مقدمات زیرالتوا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے میدک لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ایم رگھونندن راؤ کے خلاف 29 زیرالتوا فوجداری مقدمات چل رہے ہیں جن میں ان کے خلاف 2020 میں عصمت دری کے الزامات کے تحت ایک مقدمہ بھی درج ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رگھونندن راؤ نے پرچہ نامزدگی میں داخل کئے گئے اپنے حلف نامہ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ ان کے خلاف دیگر اہم زیر التوا مقدمات میں SC/ST POA کیس، 2020 ضمنی انتخابات کے دوران ایک کروڑ روپے کی مبینہ غیر قانونی منتقلی، اپریل 2024 میں اشتعال انگیز تقریر مقدمہ شامل ہے۔
رگھونندن نے اپنے حلف نامہ میں بتایا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ ایم منجولا دیوی کے پاس بالترتیب 3.85 کروڑ روپے اور تقریباً 9.09 کروڑ روپے کے غیر منقولہ اثاثے ہیں۔ انہوں ے بتایا کہ ان کے پاس 9.02 کروڑ روپے پر مشمل نقد، سونا اور مالیاتی سرمایہ کاری کے منقولہ اثاثے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے بعد 11.6 لاکھ روپے کے منقولہ اثاثے ہیں۔ اپنے حلف نامہ میں انہوں نے بڑے قرضوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے خود کو وکیل اور اہلیہ کو بزنس ویمن بتایا ہے۔

وہیں راؤ پاس تین ڈگریاں ہیں- بی ایس سی، بی ایڈ اور ایل ایل بی شامل ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے حیدرآباد یونیورسٹی (UoH) سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ہیومن رائٹس (PGDHR) بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں